-
پاکستان، سکردو میں شہدائے مقاومت کی یاد میں عظیم الشان ریلی
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۳:۲۷لبنان کے بیروت میں جہاں ایک طرف شہید مقاومت سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تشیع ہو رہی ہے وہیں دوسری طرف پاکستان کے سکردو میں بھی شہداء کی علامتی تشیع جنازہ میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی کچورا سے سکردو تک نکالی گئی۔ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
-
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا لبنان اور اسلامی استقامت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۹ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ شہید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ میں ہماری موجودگی مقاومت کی حمایت اور ایران و لبنان کے اتحاد کا واضح ثبوت ہے۔
-
اسلامی استقامت پر سحر اردو ٹی وی کی خاص پیشکش
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۶پاکستان کے مشہور و معروف نواحہ خواں فرحان علی وارث کے نوحے پر اسلامی استقامت کی جھلکیاں۔
-
شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا خصوصی پیغام
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۹صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کے موقع پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہم نے جو عہد کیا تھا اس پر باقی ہیں۔
-
حزب اللہ زندہ ہے اور استقامت کا راستہ جاری رہےگا؛ ایرانی وزیر خارجہ
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۵ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بیروت ايئرپورٹ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تشییع دنیا پر ثابت کردے گی کہ استقامت اور حزب اللہ زندہ اور اپنے اقدار کے وفادار ہیں۔
-
شہید نصراللہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے ایرانی وفد بیروت پہنچا
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۸:۰۱حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے ایرانی وفد ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف کی قیادت میں بیروت پہنچا۔
-
مزید جوہری پلانٹ کی تعمیر کےلئے ایران روس مذاکرات
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۴۸ایران میں ایک اور ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کے لئے روس اور ایران کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں۔
-
ارنا معتبر خبررسانی کے لئے چراغ راہ ہے: اے پی پی چیف
Feb ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۵پاکستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی کے سربراہ نے آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کی حمایت میں ارنا کی اصولی پالیسی کی قدردانی کرتے ہوئے، کہا ہے کہ ارنا معتبرخبررسانی کے چراغ راہ کی حیثیت رکھتی ہے
-
ایرانی فوج کی ذوالفقار1403 جنگی مشقوں کا آغاز
Feb ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۸:۰۶ایرانی فوج کی ذوالفقار 1403 جنگی مشقیں آج 22 فروری کی صبح مکران، بحیرہ عمان اور شمالی بحر ہند کے وسیع ساحلی علاقوں میں " یا بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف" کے کوڈ ورڈ سے شروع ہوگئيں
-
آستان قدس رضوی نے ویڈیو کال کے ذریعے امام رضا (علیہ السلام) کے روضے کی زیارت کا اہتمام کر دیا
Feb ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۵:۰۳آستان قدس رضوی کا کہنا ہے کہ امام رضا علیہ السلام کے عقیدت مند ’’ہیلو امام رضا (علیہ السلام)‘‘ پروگرام کو ویڈیو کال کر کے حضرت امام علی رضا(علیہ السلام) کے حرم اقدس کے روضے کی زیارت کا شرف حاصل کر سکتے ہیں۔