حضرت فاطمہ معصومہ (ع) کے فضائل و مناقب
حضرت فاطمہ معصومہ (ع) کے فضائل و مناقب
آپ کی فضیلتوں میں سے ایک بہت بڑی فضیلت بیت وحی اور کاشانہ رسالت و امامت سے آپ کی نسبت ہے ۔ آپ دختر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، دختر ولی خدا ، خواہر ولی اللہ، پھوپھی ولی اللہ ہیں اور یہ امر خود تمام فضائل و کمالات معنوی و روحانی کا سر چشمہ ہے کہ آپ کی زندگی ائمہ معصومین علیہم السلام کے ساتھ گزری ہے، مثلا امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور امام علی رضا علیہ السلام اور ایسے راہ نور و سعادت کے رہنماؤں کی تعلیمات سے بہرہ مند ہونا خود آپ کی بلندی روح اور مقام علمی و رفعت علمی کا بنیادی سبب ہے۔
انقلابِ اسلامی کے بعد یکم ذیقعدہ، یعنی یوم ولادتِ حضرت معصومه قم سلام اللہ علیہا کو یومِ دختر یعنی بیٹیوں کے دن کے عنوان سے منایا جاتا ہے اور والدین اپنی بیٹیوں اور لڑکیوں پر خاص توجہ دیتے ہیں اور اسلام میں ان کے مقام و مرتبے کے پیش نظر ان کی ذات اور شخصیت کی خصوصی طور پر قدردانی کی جاتی اور انہیں قیمتی تحفے اور تحائف سے نوازا جاتا ہے۔