"بھائی" ایک دلچسپ ڈرامہ سیریل ہے جس میں حاج کاظم پہلوان نامی ایک مخیر شخص کی زندگی کو دکھایا گیا ہے۔ حاج قاسم ملک کے ایک مشہور تاجر ہیں جو ملکی چاول کا کاروبار کرتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ اپنے ایک بیٹے مسعود اور بیٹی مریم (جو ایک صحافی ہے) کے ہمراہ ملک میں ایکسپائرڈ چاول کی اسمگلنگ اور انکے غیر قانونی درآمدات کے خلاف بھی سرگرم عمل ہیں۔ ان کے اسی عمل سے اسمگلر انکے سخت دشمن ہو جاتے ہیں اور وہ حاج کاظم کے دوسرے بیٹے کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ ملا لینے کے بعد انکے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ یہی سب اتفاقات اس ڈرامہ سیریل میں بڑی دلچسپی پیدا کر دیتے ہیں۔

اس سیریل کو ہر روز ایران کے وقت کے مطابق 23:00 پاکستان کے وقت کے مطابق 23:30 اور ہندوستان کے وقت کے مطابق24:00 بجے پر ملاحظہ فرمائیے۔

Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۳ UTC