یہ ایرانی سیریل کئی نرسنگ عملے کی زندگیوں کی عکاسی کرتا ہے جو ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ہیں، البتہ یہ سیریل صرف ان کی پیشہ ورانہ زندگیوں پر توجہ مرکوز نہیں کرتا ہے۔ اس میں ان نرسنگ اسٹاف کی ذاتی زندگیوں اور طبی عملے کے ساتھ ان کی بات چیت کی کہانیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔ ڈرامہ سیریل "پرستاران"  پیر سے جمعہ تک ہر روز سحر اردو ٹی وی سے ایران کے وقت کے مطابق رات 21:30 پر پیش کیا جاتا ہے- جبکہ پاکستان کے وقت کے مطابق 23:00 اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 23:30 نشر کیا جاتا ہے۔ اتوار کو پچھلی پانچ قسطوں کا خلاصہ پیش کیا جا رہا ہے۔

 

Feb ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۹ UTC