کوئٹہ میں بدامنی کا سلسلہ جاری، دو پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i268069-کوئٹہ_میں_بدامنی_کا_سلسلہ_جاری_دو_پولیس_اہلکار_فائرنگ_سے_ہلاک
نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں بدامنی کا سلسلہ جاری، دو پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک

نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد ان پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ صوبہ بلوچستان کے وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس صوبے میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں انھیں گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان خاص طور پر کوئٹہ شہر ایک عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہے اور اس علاقے میں لشکر جھنگوی سمیت کئی دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔