Sep ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • افغانستان کے انگور کی پہلی کھیپ چابہار کے راستے ہندوستان روانہ

افغانستان کے ریفریجریٹڈ سامان کی پہلی کھیپ ایران کی جنوب مشرقی بندر گاہ چابہار سے ہندوستان کے لئے برآمد ہوئی -

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے محکمہ پورٹ اینڈ شیپنگ کے ڈائریکٹر جنرل بہروز آقایی نے کہا کہ اس کھیپ میں افغانستان کے انگور تھے جو ہندوستان کی بندرگاہ ناوا شیواری کے لئے ارسال کئے گئے - انہوں نے کہا کہ اس وقت چابہار بندرگاہ میں ایک سو ساٹھ ریفریجریٹید کنٹرینروں کو رکھنے کی گنجائش ہے - ان کا کہنا تھا کہ دیگر ملکوں خاص طور پر افغانستان کی مصنوعات کو چابہار بندرگاہ سے برآمد کرنے کے لئے چارج بھی مقرر کردیا گیا ہے - چابہار بندرگاہ ایران کی واحد بندرگاہ ہے جو کھلے سمندر کے ساحل پر واقع ہے - 

ٹیگس