May ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کی مہم ختم اتوار کو پولنگ

سترہویں لوک سبھا کے انتخابات کے آخری مرحلے میں 59 سیٹوں پر ووٹنگ کے لئے انتخابی مہم کل جمعہ کی شام پانچ بجے ختم ہوگئی، سخت سکیورٹی میں کل اتوار کو پولنگ ہوگی۔

آخری مرحلے میں سات ریاستوں بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، پنجاب، ہماچل پردیش، اتر پردیش اور مرکز کے زیر انتظام خطہ چنڈی گڑھ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں اتر پردیش اور پنجاب کی 13-13 نشستوں، مغربی بنگال کی نو سیٹوں، بہار اور مدھیہ پردیش کی آٹھ نشستوں، ہماچل پردیش کی چار سیٹوں، جھارکھنڈ کی تین نشستوں اور چنڈی گڑھ کی ایک نشست پر پولنگ ہوگی۔

اس میں 10 کروڑ ایک لاکھ 75 ہزار ووٹر 918 امیدواروں کے انتخابی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے لوک سبھا انتخابات کے6 مرحلے مکمل ہو چکے ہیں اور کل آخری مرحلے کی پولنگ کے بعد 23 مئی کو انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوگا۔

ٹیگس