Jan ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ٹرین حادثہ، 8 ڈبے پٹری سے اتر گئے، 40 زخمی

اوڈیشہ کے کٹک سے ریل حادثے کی خبر ہے۔ اس واقعے میں اب تک 40 سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 6 مسافروں کی حالت نازک ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ کٹک کے نرگنڈی ریلوے اسٹیشن کے پاس ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق ممبئی۔ بھنیشور لوک مانیا تلک ٹرمنل ایکسپریس پٹری سے اتر گئی ہے۔ اب تک ملی رپورٹ کے مطابق ٹرین کے 8 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ کا فیالحال پتہ نہیں لگ پایا ہے تاہم امدادی کام جاری ہے۔

ٹیگس

کمنٹس