Aug ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • کشمیر میں پولیس پرحملہ، دو اہلکار ہلاک

ہندوستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں کل 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس درمیان ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقے نوگام میں آج جمعے کی صبح مسلح افراد نے پولیس کی ایک پارٹی پر حملہ کر کے دو اہلکاروں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔

جموں کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوگام بائی پاس پر پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ کشمیر کے سلسلے میں ہندوستان کی مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے وہاں کی مقامی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور گزشتہ ایک برس کے دوران کرفیو، سخت ترین لاک ڈاؤن اور فوجی محاصرے کے باوجود وہاں مسلحانہ  جد و جہد میں رجحان بڑھا ہے اور ہندوستانی فورسز پر اب تک دسیوں بار جان لیوا حملے کئے جا چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس