Jan ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran

امریکی جیل سے رہا ہونے کے بعد پریس ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن مرضیہ ہاشمی نے دنیا کے تمام آزاد منش انسانوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

انہوں نے ایران کے نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے ان کی حمایت میں آواز بلند کرنے پر تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ۔ دنیا بھر سے آزاد منش انسانوں کے مظاہروں کے بعد بالآخرہ 11 دن کی جبری قید کے بعد امریکی حکومت انہیں آزاد کرنے پر مجبور ہوئی-

واضح رہے کہ ایران کے پریس ٹی وی چینل کی امریکی نژاد اینکر، صحافی اور متعدد ڈاکیومینٹری فلمیں بنانے والی سینیئر جرنلسٹ مرضیہ ہاشمی کو 13 جنوری کو امریکی ایف بی آئی نے سینٹ لوئیس ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ اپنے علیل بھائی کی عیادت اور رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے امریکا پہنچی تھیں -

دوسری جانب ایران کے آئی آر آئی بی کی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر پیمان جبلی نے پریس ٹی وی کی اینکر اور صحافی مرضیہ ہاشمی کی رہائی پر دنیا کے تمام آزاد منش انسانوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ امریکہ عالمی رائے عامہ کے دباؤ کی وجہ سے مرضیہ ہاشمی کو رہا کرنے پر مجبور ہوا۔

ٹیگس