Mar ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran

ایران میں عید نوروز کی آمد آمد ہے اور ہجری کا نیا شمسی سال آنے کو ہے۔اس موقع پر سبھی لوگ سیر و سیاحت یا دیگر تفریحی پروگراموں کے لئے خود کو آمادہ کر رہے ہیں تاکہ عید کی چھٹیوں کو ہنستے کھیلتے اپنے گھر والوں، بال بچوں یا دوستوں کے ساتھ گزار سکیں۔مگر کچھ لوگوں نے اپنے آقا و مولا علی (ع) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عید کے ایام میں بھی رضاکار فورس بسیج کے ایسے پروگراموں میں حصہ لینے کو ترجیح دی ہے جن کے ذریعے ملک کے محروم علاقوں کو آباد اور وہاں کے باشندوں میں خوشیاں بانٹی جاتی ہیں۔

ٹیگس