Aug ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • روضہ رضوی کی غبار روبی، رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت

محرم الحرام کے آغاز پر، فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی ضریح مبارک میں غبار روبی انجام دی گئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بھی شریک ہوئے۔

مشہد مقدس میں بارگاہ رضوی میں منعقدہ اس روحانی پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی کے علاوہ علمائے کرام اور عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ہر سال مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کی غبار روبی کے روحانی پروگرام میں شرکت فرماتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں اتوار یکم ستمبر سے محرم الحرام کا آغاز ہو نے والا ہے۔

نواسہ رسول سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ نے محرم سن اکسٹھ ہجری کو میدان کربلا میں اپنی عظیم قربانی پیش کرکے ساری دنیا کو عزت و سربلندی اور حریت و آزادی کا درس دیا۔

ٹیگس