Dec ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ مشترکہ مالیاتی چینل قائم کرنے کے لئے سوئیزرلینڈ کا بیان

سوئیزرلینڈ کے حکام نے ‏‏ غذائی اشیا اور دواؤں کی سپلائی کے لئے ایران کے ساتھ آئندہ چند مہینے کے اندر اندر ایک مالیاتی نظام کو آپریشنل کرنے کی امید ظاہر کی ہے

 -سوئیزرلینڈ کے ایک سرکاری عہدیدار پاسکل پاریسل نے کہا کہ ان کا ملک ایرانی عوام کو غذائی اشیا اور طبی ساز وسامان کی سپلائی اور فراہمی کے مقصد سے انسان دوستانہ مالیاتی نظام قائم کرنے کی پوری کوشش کرےگا -

سوئیزرلیند کے مذکورہ عہدیدار نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ سوئیزرلینڈ کے مشترکہ مالیاتی نیٹ ورک کے آپریشنل ہونے سے دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہوسکتے ہیں ۔

اس درمیان اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے انچارج محمود واعظی نے کابینہ کے اجلاس کےموقع پر ایران پریس سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سوئیزرلینڈ کے بینکوں نے انسان دوستانہ اشیا کی فراہمی جیسے مختلف موضوعات پر مذاکرات انجام دئے ہیں-

ٹیگس

کمنٹس