Feb ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • کرونا کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری دنیا کو متحد ہوجانا چاہئے، صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی اقوام اور حکومتیں کرونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔

صدر حسن روحانی نے سنیچر کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فونی گفتگو میں کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے علاج و معالجے اور ادویات سےمتعلق ضرورتوں کو پورا کرنے کے تعلق سے دونوں ملکوں کے باہمی تعاون پر زور دیا اور کہا کہ ایران اس وقت تجارتی سامان کے نقل وحمل ، اشیا اور مصنوعات کی برآمدات اور مسافروں کی آمد و رفت کے سلسلے میں حفظان صحت کے خاص اصولوں کی پابندی کررہا ہے - صدر روحانی نے تہران اور دوحہ کے تعلقات میں ہمہ جانبہ توسیع کا ذکرکرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور قطر کے مشترکہ کمیشن کے عہدیدار جن کا اجلاس آئندہ مہینے ہونے والا ہے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینےکے لئے زمین ہموار کریں گے - قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں گذشتہ جنوری کے مہینے میں اپنے کامیاب دورہ ایران پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں جلد ہی دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ایک بار پھر ملاقات ہوگی - قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدآل ثانی نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کی مہم میں ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ قطرکے عوام اور حکومت کی جانب سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے اس اطمینان کا اظہار کیا کہ ایران اپنے ڈاکٹروں اور میڈیکل شعبے کے تجربات اورمہارت کے پیش نظر اس صورتحال پر قابوپالے گا۔ انہوں نے کہا اس صورتحال میں قطر کے عوام اور حکومت ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے - 

\

ٹیگس

کمنٹس