برطانوی ذرائع ابلاغ امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی مہم میں حصہ لیں: ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i363528-برطانوی_ذرائع_ابلاغ_امریکی_پابندیوں_کو_نظر_انداز_کرنے_کی_مہم_میں_حصہ_لیں_ایران
ایران کے سفیر نے دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے برطانوی ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی امریکہ کے غیر انسانی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی مہم میں حصہ لیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • برطانوی ذرائع ابلاغ امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی مہم میں حصہ لیں: ایران

ایران کے سفیر نے دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے برطانوی ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی امریکہ کے غیر انسانی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی مہم میں حصہ لیں۔

برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرحمید بعیدی نژاد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے برطانوی ذرائع ابلاغ کیساتھ  نشست کے انعقاد کا امکان نہیں ہے کہا کہ میں نے ایک مراسلے کے ذریعے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی فرائض پر عمل کرتے ہوئے دنیا کو ایران مخالف امریکی پابندیوں کے بُرے اثرات اور ایران کے خلاف معاشی اور طبی وسائل کو محدود کرنے سے متعلق اطلاع رسانی سمیت ایران مخالف امریکی پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ایرانی عوام، امریکہ کی جانب سے لگائی گئی انتہائی ظالمانہ اور غیرانسانی پابندیوں کا شکار ہیں اور امریکی دعووں کے برعکس طبی وسائل اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں ان کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔