Aug ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کے نئے اعداد و شمار

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دو ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو لاکھ ستر ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کے روز کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار پانچ سو اٹھانوے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار تین سو چار مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ بارہ ہزار پینتیس تک پہنچ گئی ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو سو پندرہ مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد سترہ ہزار ایک سو نوے ہو گئی ہے۔ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ ستر ہزار دو سو اٹھائیس مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ بیاسی لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے تقریبا چھے لاکھ پچانوے ہزار مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور ایک کروڑ چودہ لاکھ ساٹھ ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

 

ٹیگس

کمنٹس