Sep ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۲ Asia/Tehran
  • 20 ستمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا کے تین لاکھ انسٹھ ہزار سے زائد مریض اب تک صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے اتوار کو ملک میں کورونا کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار ستانوے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔

سیما سادات لاری نے بتایا کہ ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ بائیس ہزار ایک سو چالیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو تراسی مریض جان کی بازی ہار گئے اور اب مرنے والوں کی مجموعی تعداد چوبیس ہزار تین سو ایک ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے بتایا کہ اب تک تین لاکھ انسٹھ ہزار پانچ سو ستّر مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر وہ اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ 

ٹیگس