Jul ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • یمن کے مغربی ساحلوں پر درجنوں اتحادی فوجیوں کی ہلاکت

یمن کے مغربی ساحلی علاقوں میں یمنی فوج کے اسپیشل آپریشن کے دوران سعودی اتحاد کے پندرہ فوجی ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہو گئے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق اس آپریشن کے دوران مغربی ساحلی علاقے نخیلہ کے قریب سعودی فوجی اتحاد کی پانچ بکتربند گاڑیوں اور دوسرے آلات کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
صنعا میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ نخیلہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران یمنی فوج نے سعودی فوجی اتحاد کے اہلکاروں کو اپنے نرغے میں لے لیا تھا جس کے بعد وہ سمندر کے راستے واپس بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جبیلہ کے علاقے میں سعودی اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا کر انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔
دوسری جانب صوبہ تعز کے علاقے الوازیہ میں بھی یمنی فوج نے جارح سعودی اتحاد کی پیشقدمی کو بری طرح ناکام بناتے ہوئے متعدد سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق صوبہ الحدیدہ کے علاقے التحیتا میں سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں ایک عام شہری شہید ہو گیا۔

ٹیگس