Feb ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں معصوم شیعہ بچے کا بہیمانہ قتل

چھ سال کے معصوم سعودی شیعہ بچے کو جو اپنی ماں کے ساتھ مدینہ منورہ میں مسجد النبی اور روضہ رسول کی زیارت کے لئے جارہا تھا انتہائی بہیمانہ طریقے سے شہید کردیا گیا

موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحساء  کے چھ سالہ زکریا بدر علی الجابر کو جو  اپنی ماں کے ساتھ مدینہ منورہ میں مسجد النبی کی زیارت کے لئے  جارہا تھا مدینہ منورہ کے ہی حل التلاس محلے میں ایک وہابی شخص نے بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا -

اطلاعات کے مطابق حملہ آور شخص نے قریب کی دوکان کے شیشے کو توڑ کر اس کے ایک ٹکڑے سے معصوم شیعہ بچے کا گلا اس کی ماں کی نگاہوں کے سامنے کاٹ دیا - درندہ صفت قاتل کو اس ہولناک جرم کے بعد گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے- سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحسا کے شیعہ مسلمانوں کو سعودی حکومت نے محرومیت اور پسماندگی کا شکار بنا رکھا ہے - سعودی عرب کے شیعہ مسلمان حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنے مظاہروں کے دوران ہمیشہ اس بات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ وہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف سیاسی اور اقتصادی تفریق و امتیازی رویّے کو ختم کرے - 

ٹیگس