Jun ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۸
یہ مدینۂ منورہ ہے جہاں جانِ کائنات، رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مدفن مبارک ہے۔ جہاں دنیا پھر سے تمام تر اقوام کے لوگ اس طرح کھنچے چلے آتے ہیں جیسے مقناطیس کی جانب آہنی ذرات لپک کر آتے ہیں۔ حج کا موقع ہے اور حجاج کرام تعلیمِ حج دینے والے اپنے پیارے نبی کی بارگاہ میں حاضر ہو کر اپنے اپنے انداز میں آنحضرت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے سامنے ایک خدا، ایک نبی خدا، ایک قبلے اور ایک کتاب پر اپنے ایمان کی عکاسی کرتے ہیں۔