May ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • اتحادی فوج کے حملے میں متعدد افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغان صوبے ہلمند میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 17 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان صوبے ہلمند کے سربراہ صوبائی کونسل عطاء اللہ افغان کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کےحملےمیں افغان پولیس اہلکار فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے۔

افغان وزارت داخلہ نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعےکی حقیقی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ امریکہ اور اتحادی افواج کی فائرنگ سے اتنے بڑے پیمانے پر افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اس قسم کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس

کمنٹس