Feb ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۵ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے ترکی کا ڈرون مار گرایا

شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کی فوج نے ادلب کے جنوبی علاقے میں ترکی کے ایک ڈرون کو سرنگوں کیا ہے۔

شام کی خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی  فوج نے آج ادلب کے جنوبی علاقے دادیخ Dadikh  میں ترکی کی فوج کے ڈرون کو سرنگوں کردیا ہے۔

شام کی فوج نے کہا ہے کہ ہر قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

شام کے جنگی طیاروں نے آج  ادلب کے تفتناز ایر پورٹ پر جہاں ترکی کے فوجی تعینات ہیں بمباری کی۔

شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب  کو دہشتگردوں سے  پاک و صاف کرنے کیلئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں  تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔

ٹیگس

کمنٹس