Feb ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکہ استقامتی فورسز سے وحشت میں مبتلا :حزب‎اللہ

عراق کی حزب‎ الله نے کل رات اپنے ایک بیان میں عراقی حزب ‎الله کے سکریٹری جنرل پر امریکی پابندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے اقدامات عراق میں استقامتی محاذ کو امریکی فوجیوں کے انخلا کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی حزب‎الله نے تاکید کی یہ بات عراق کی حزب‎الله  کیلئے فخر کا باعث ہے کہ امریکہ عراق اور علاقے میں حزب اللہ کو امریکی وجود اور منصوبوں کے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔

عراق کی حزب ‎الله نے اسلامی مزاحمتی محاذ کے خلاف امریکہ کے بے بنیاد دعووں اور پروپگنڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ داعش کو شکست دینے کی وجہ سے استقامتی فورسز سے وحشت میں مبتلا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز امریکہ کی وزارت خزانہ نے عراق کی حزب‎الله  کے سیکریٹری جنرل احمد الحمداوی پر پابندی  عائد کی۔

ٹیگس

کمنٹس