Oct ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے ترکی کی فوج کا محاصرہ کر لیا

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کی فوج نے شامی فوج کی جانب سے محاصرے میں آنے کے بعد اپنی سب سے بڑے چوکی چھوڑنے کی خبر دی ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے حماہ صوبے کے شہر مورک میں شامی فوج کی جانب سے محاصرے میں آنے کے بعد اپنے سب سے بڑے چوکی کو چھوڑنے اور اپنے تمام فوجی ساز و سامان کو سمیٹنے اور برجوں کو خراب کرنے کی کارروائی شروع کی ہے۔

ترکی کی فوج نے محاصرے میں آنے کے بعد ان چوکیوں کو چھوڑنے اور صوبہ ادلب کے قریبی علاقے جبل الزاویه کی جانب جانے کا فیصلہ کیا۔

شام کی انسانی حقوق کی کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج اس علاقے میں تقریبا 28 مہینے سے تعینات تھی۔

ترکی کی فوج پی کے کے کا مقابلہ کرنے کے بہانے شمالی شام کے کئی علاقوں پر قابض ہو چکی ہے۔

شام کا شمالی صوبہ حلب ترکی اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے زیر کنٹرول ہے۔

ترکی کی فوج نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران بارہا شام کی سرزمین پر جارحیت کی اور اس وقت وہ شام میں سرگرم بعض دہشتگرد گروہوں کا اصل حامی شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس

کمنٹس