Oct ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں کار بم دھماکہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

مشرقی افغانستان میں ایک کار بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار مارے گئے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے کہا کہ منگل کی صبح مسلح حملہ آوروں نے کار بم کے ذریعے شہر خوست کے ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور پچس زخمی ہو گئے۔

پولیس اسٹیشن کے سامنے کار بم کے دھماکے کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

شہر خوست میں پیر کو بھی ایک موٹرسائکل دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں چار عام شہری زخمی ہوگئے تھے۔

اب تک کسی شخص یا گروہ نے ان دہشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

 

ٹیگس