• پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی حمایت

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی قیام امن کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے، پائیدارامن کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کا جائزہ ضروری ہے اور قیام امن کے دستوں کے لیے بڑھتے خطرات تشویشناک ہیں۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان میں یو این مبصر مشن میں توسیع اور امن کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات پر قابو پانا ناگزیرہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قیام امن فوج کاسب سے بڑا شراکت دار ہے۔

ٹیگس

Feb ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
کمنٹس