• میانمار میں سائیکلنگ کے ایشیائی مقابلوں میں ایرانی سائیکلسٹ کی کامیابی

میانمار میں سائیکلنگ کے ایشیائی مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سائیکلسٹ مہدی سہرابی نے کانسے کا تمغہ حاصل کر لیا۔

ایران کے سائیکلسٹ مہدی سہرابی نے میانمار کے دارالحکومت نائی پیئی تاؤ میں ایشین روڈ اینڈ پیرا سائیکلنگ چمپیئن شپ مقابلوں کے دوران روڈ ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسے کا تمغہ اپنے نام کر لیا-

مہدی سہرابی نے ایک سو چہتر کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں تیسری پوزیشن حاصل کی- میانمار میں ایشین روڈ اینڈ پیرا سائیکلنگ چمپیئن شپ مقابلے میں ایران کی سائیکلنگ ٹیم نے دو چاندی اور دو کانسے کے  تمغے حاصل کئے-

یہ مقابلے آٹھ فروری سے شروع ہوئے تھے جو پیر بارہ فروری کو ختم ہو گئے-

ٹیگس

Feb ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
کمنٹس