Aug ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • عالمی کشتی مقابلوں میں ایران کے گیارہ تمغے

ایرانی پہلوانوں نے جارجیا کے عالمی کشتی مقابلوں میں اپنا مکمل جوہر دکھاتے ہوئے گیارہ رنگا رنگ تمغے جیت لیے۔

کشتی فیڈریشن کے مطابق ایرانی کھلاڑیوں نے جارجیا میں منعقدہ عالمی گرینڈ پریکس فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی مقابلوں میں مجموعی طور پر سونے اور چاندی کے دو دو اور کانسی کے سات تمغے اپنے نام کر لیے۔ 
عالمی گرینڈ پریکس فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی مقابلوں کا آٹھ اور نو اگست کو جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں انعقاد ہوا۔

ٹیگس