Jan ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • عالمی لیگ مقابلوں میں ایرانی کراٹے کی ٹیم کی تیسری پوزیشن

ایران کی کراٹے ٹیم نے کراٹے لیگ کے عالمی مقابلوں کے پہلے مرحلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

جمعے کے روز سے پیرس میں ہونے والے کراٹے لیگ کے عالمی مقابلوں کے پہلے مرحلے میں دنیا کے بانوے ممالک کی سات سو تین ٹیمیں شریک تھیں۔ ایران کے مرد و خواتین کی دو ٹیموں نے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔ اتوار کے روز ختم ہوالے کراٹے لیگ کے عالمی مقابلوں کے پہلے مرحلے میں ایران کی ٹیم نے مجموعی طور پر سونے کے دو اور کانسی کا ایک تمغہ حاصل کر کے ترکی اور اسپین کے بعد تیسرے نمبر پر رہی۔ ایران کی خاتون کراٹے کار حمیدہ عباس علی نے اور مرد کراٹے کار بھمن عسکری نے سونے کے تمغے حاصل کیے جبکہ صالح اباذری نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔