Dec ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کے پاس کم سے کم 20 ہزار میزائل: صیہونی فوجی تحقیقی ادارہ

ایک صیہونی فوجی تحقیقی ادارے "الما" نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے پاس کم از کم 20 ہزار میزائل ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صہیونی میڈیا کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ صیہونی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس تعداد میں وہ میزائل شامل نہیں ہیں جو حزب اللہ نے اس سال حاصل کیے ہیں۔

صیہونی حکومت کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سابق  مشیر رام امینخ نے اس سے قبل اپنے بیانات میں اعتراف کیا تھا کہ حزب اللہ میزائل کے ذخائر کی تعداد و مقدار کے لحاظ سے دنیا کی 5 میزائل طاقتوں میں سے ایک ہے۔

رام امینخ کے مطابق اسرائیلی حکومت، بقول ان کے، لبنان سے نمٹے بغیر حزب اللہ کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔

اس سلسلے میں امریکی نیوز سائٹ "میڈیا لائن" نے پہلے خبر دی تھی کہ حزب اللہ لبنان صیہونی حکومت کے لیے بڑے فوجی خطرات میں سے ایک ہے کیونکہ اس کے پاس دسیوں ہزار جنگجو اور ایک لاکھ سے زیادہ میزائل ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دوسری جانب اسرائیلی حکومت میں نام نہاد تحریک "تحفظ" کے سرغنہ امیر اووی نے کہا ہے کہ "ہم حزب اللہ کے ڈراؤنے خواب کے ساتھ زندگی گزارنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔"

 

ٹیگس