Jan ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  •  ایرانی خواتین کی فٹسال ٹیم کی پہلی پوزیشن

اسلامی جمہوریہ ایران کی انڈر 20 خواتین کی فٹسال ٹیم نے تاجیکستان میں منعقدہ کافا بین الاقوامی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کی فٹسال ٹیم نے کافا عالمی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں کرغیزستان کیخلاف کھیلے جانے میچ میں 0-2 کیساتھ کامیابی حاصل کرکے اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کھلاڑیوں نے اس سے پہلے ترکمانستان، تاجیکستان، افغانستان، اور ازبکستان کی ٹیموں کو شکست دی تھی۔

 واضح رہے کہ کافا بین الاقوامی فٹسال مقابلوں کا 24 سے 29 جنوری تک تاجیکستان میں انعقاد کیا گیا۔