Mar ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۳ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا 1000 کلومیٹر مار کرنے والے کروز میزائل سے امریکی بحری اہداف پر تباہ کن حملہ

 سحر ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے وعدہ صادق 4 آپریشن کے دسویں مرحلے میں، 380 کلومیٹر مار کرنے والے قدر کروز میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے، بندر الشیوخ میں تعینات امریکی بحریہ کے چھ جنگی لینڈنگ کرافٹ (LCU) کو نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ان میں سے تین کشتیاں میزائل حملے کے بعد ڈوب گئیں جبکہ باقی شدید آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ اس کارروائی میں امریکی بحریہ کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔
حملے میں استعمال ہونے والا قدر 380  کروز میزائل 1000 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے ایران کے سب سے خطرناک بحری کروز میزائلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ میزائل سپاہ پاسداران کی بحری افواج نے تیار کیا ہے اور یہ اینٹی جامنگ اور سمارٹ گائیڈنس جیسی خصوصیات سے لیس ہے۔
یہ حملہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس