Mar ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • یمن کی مسلح افواج کا  براہ راست فوجی مداخلت کا اعلان، اسرائیل پر میزائل حملہ

یمن کے انصار اللہ نے ایران کے خلاف حملوں میں اضافے کی صورت میں مداخلت کے اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ، صیہونی حکومت کے خلاف میزائل حملہ کرکے جنگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  گزشتہ راست اسرائیل نے کہا تھا کہ یمن سے اس پر میزائل فائر کئے گئے ہيں جس کی اب یمن کے انصار اللہ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ 

یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ اگر ایران اور مزاحمتی محور کے خلاف جنگ میں اضافہ ہوا تو وہ براہ راست فوجی مداخلت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے المیادین نیٹ ورک کے حوالے سے بتایا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کو سفارتی کوششوں کا فوری جواب دینا چاہیے تاکہ ایران اور مزاحمتی محور کے خلاف جارحیت کو روکا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا  تھا کہ ایران اور مزاحمتی ممالک کے خلاف جارحیت، جو کہ ایک ظالمانہ اور غیر جانبدارانہ عمل ہے، عالمی اور علاقائی استحکام، سلامتی اور معیشت کو نقصان پہنچائے گی۔
یمن کی مسلح افواج کے یحییٰ السریع نے فلسطین، لبنان، ایران اور عراق کے مسلم ممالک کے خلاف جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور یمن کا ظالمانہ محاصرہ ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا۔

انہوں نے غزہ معاہدے پر عملدرآمد اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حوالے سے اس میں شامل انسانی حقوق کی پابندیوں کی ضرورت پر زور دیا۔
یمنی فوج کے ترجمان نے مزید کہا تھا کہ اگر دیگر اتحاد امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر اسلامی جمہوریہ ایران اور جہاد و مزاحمت کے محور کے خلاف صف آرا ہوتے ہیں، تو یمن کی مسلح افواج براہ راست فوجی مداخلت کے لیے تیار ہیں اور ان کا ہاتھ بندوق پر ہوگا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بحیرہ احمر کو امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران یا کسی بھی مسلم ملک کے خلاف دشمنانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یحییٰ سریع نے خبردار کیا تھا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران اور جہاد و مزاحمت کے محور کے خلاف کشیدگی جاری رہی تو یمن کی مسلح افواج میدان جنگ کی ضروریات کے مطابق براہ راست فوجی مداخلت کے لیے تیار ہیں۔
آخر میں، سریع نے یمن کے عوام کے خلاف محاصرے کو بڑھانے کے کسی بھی ظالمانہ اقدام کے خلاف خبردار کیا تھا۔

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس