شامی پناہ گزینوں کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ، روس کی برطانیہ پر تنقید
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i261016-شامی_پناہ_گزینوں_کو_امداد_کی_فراہمی_میں_رکاوٹ_روس_کی_برطانیہ_پر_تنقید
ماسکو نے شامی عوام کے لیے بھیجی جانے والی انسان دوستانہ امداد روکنے سے متعلق برطانیہ کی تنقید پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شامی پناہ گزینوں کے بارے میں برطانیہ کی ذمہ داری یاد دلائی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • شامی پناہ گزینوں کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ، روس کی برطانیہ پر تنقید

ماسکو نے شامی عوام کے لیے بھیجی جانے والی انسان دوستانہ امداد روکنے سے متعلق برطانیہ کی تنقید پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شامی پناہ گزینوں کے بارے میں برطانیہ کی ذمہ داری یاد دلائی ہے۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے شام کے شمالی شہر حلب کے لیے انسان دوستانہ امداد کے تعلق سے برطانیہ کی تنقید پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے حتی ایک گرام آٹا اور ایک کمبل بھی امداد کے طور پر شامی عوام کو نہیں دیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے دعوی کیا تھا کہ روس محاصرہ شدہ شہر حلب کے عوام کے لیے غذائی اشیا اور امدادی سامان بھیجنے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے برطانوی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر برطانیہ کوئی مدد نہیں کر سکتا تو کم از کم دوسروں کو امداد بھیجنے دے اور اس کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالے۔