پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ایک سو بارہ دن سے محصور علاقے پارا چنار میں، شدید سیکورٹی میں امدادی ارسال کئے جانے کی اطلاع ہے۔
غزہ میں نوسو سے زائد امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کا داخلہ اور اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت جنگ بندی کے تیسرے دن رونما ہونے والے اہم واقعات رہے۔
غزہ پٹی میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد غذائی اشیاء اور آٹے کی حامل پہلی امدادی کھیپ غزہ میں داخل ہو گئی۔ عالمی ادارہ خوراک کے مطابق انساندوستانہ امداد کے حامل دوہزار ٹرک غزہ میں داخل ہو رہے ہيں
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو رہا کردیا ۔
فلسطینی گروہوں نے ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فلسطین کی قومی یکجہتی کے تحفظ پر زور دیا۔
غزہ میں 15ماہ سےجاری قتل وغارت کاسلسلہ بند ہونے کے قریب ہے، جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت دہشتگردوں کے سامنے حکومت بے بس نظر آ رہی ہے۔
ضلع کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ آج چھ دن بعد ٹل کینٹ سے روانہ کردیا گیا۔
فلسطین کے حامیوں نے امریکی وزارت خارجہ کے سامنے اکٹھا ہو کر غزہ کے سلسلے میں بائيڈن کی پالیسیوں کی مذمت کی۔
ایران کے نائب صدر نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی آگ سے ہونے والے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے کسی ایک شخص کا درد سب کا درد ہے۔