• سوئیزر لینڈ میں امریکی صدر کے خلاف مظاہرہ

ہزاروں سوئیس شہریوں نے دارالحکومت برن کی سڑکوں پر مارچ کر کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ دورہ سوئیزرلینڈ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ٹرمپ، تم خودکشی کرلو جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین برن میں امریکی سفارت خانے کی جانب مارچ کرنا چاہتے تھے تاہم پولیس نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔
مظاہرین، ڈیووس اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے جو دس روز کے بعد سوئزرلینڈ میں ہونے والا ہے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بعض رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک جانب ماحولیات کی تخریب اور سامراجی پالیسیوں کی وجہ سے ہزاروں انسان اپنے آبائی علاقوں سے فرار ہونے پر مجبور ہو رے ہیں تو دوسری جانب بڑی بڑی کمپنیاں اور حکومتیں ڈیووس اجلاس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کی فکر میں لگی ہوئی ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ بائیس سے پچیس دسمبر کو ہونے والے ڈیووس اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سوئیزر لینڈ کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ٹیگس

Jan ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
کمنٹس