Jul ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کو ایٹمی معاہدے سے فائدہ اٹھانے کا حق ہے، ارنسٹ مونیز

امریکہ کے سابق وزیر توانائی ارنسٹ مونیز نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کو اس سے فائدہ اٹھانے کا حق حاصل ہے۔

 امریکا کے سابق وزیرتوانائی نے  سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ جوہری اقدامات، خاص طور سے یورپی ملکوں کے لئے اس پیغام کے حامل ہیں کہ ایران کو اقتصادی مفادات پہنچائے جانے کے لئے کہ جن سے وہ محروم ہے، کوئی نہ کوئی راہ تلاش کئے جانے کی ضرورت ہے اس لئے کہ موجودہ صورت حال کو یونہی جاری نہیں رکھا جا سکتا۔مونیز نے کہا کہ بلا شبہہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں پایا جاتا کہ ایران، جوہری ہتھیاروں کے درپے ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی ٹرمپ حکومت نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے علاوہ ایران کے خلاف کافی سخت قدم اٹھائے ہیں اور ایران کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے اقدامات کی بنا پر تہران ایٹمی معاہدے کے مفادات سے محروم ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو یکطرفہ طور پر ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے علاوہ ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کر دیں۔

ٹیگس

کمنٹس