بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں پر تباہ کن حملے: سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکی بحری بیڑے کے ایندھن لینے کے ایک پلیٹ فارم، دشمن کے جنگی ڈرون طیاروں کے ایک مرکز، ڈیٹا سینٹر اور مواصلاتی مرکز تباہ کردینے کی خبر دی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ہفتہ 18 جولائی کو اپنے اٹھائيسویں اعلامیے میں اعلان ہے کہ سپاہ نیوی کے دلیر جوانوں نے، سڑکوں پر عوام کی رزمیہ موجودگی کے سائے میں، میدان جنگ کو دشمن کی بے بسی اور لاچاری کے میدان میں تبدیل کردیا ہے۔
سپاہ پاسدران انقلاب نے اپنے اس اعلامیے میں بتایا ہے کہ سپاہ نیوی کے غازیوں نے بچوں کی قاتل امریکی فوج کی گزشتہ رات کی جارحیتوں کے جواب میں، کویت کی الاحمدی بندرگاہ پر جنگی بحری جہازوں کو ایندھن دینے کی جیٹی اور بحرین میں امریکہ کے شیخ عیسیٰ فوجی اڈے کے ڈرون طیاروں کے مرکز پر ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے تباہ کن حملہ کیا اور بحرین میں امریکہ کا ایک ڈیٹا سینٹر بھی تباہ کردیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بتایا ہے کہ سپاہ نیوی کے شجاع جوانوں نے کویت میں امریکہ کے ایک ٹیلی کمیونیکیشن اور سگنل سینٹر کو بھی تباہ کردیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel