Nov ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • لندن کے بعد ہالینڈ میں بھی چاقو سے حملہ متعدد زخمی

لندن کے بعد ہالینڈ کے شہر ہیگ میں بھی چاقو بردار شخص کے حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

چاقو زنی کا واقعہ شہر کی ایک بڑی مارکیٹ میں پیش آیا، واقعے کے بعد شہریوں میں افراتفری مچ گئی اور وہ جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

پولیس کو سرمئی رنگ کے لباس میں ملبوس 45 سے 50 سالہ شخص کی تلاش ہے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ حملے میں ملوث ہوسکتا ہے۔

جائے وقوعہ پر ہنگامی امداد کے لیے عملہ پہنچ گیا ہے، پولیس کے مطابق حملے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، عینی شاہدین سے واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل لندن میں بھی چاقو بردار شخص نے حملہ کیا تھا، جس میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، تاہم پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا۔

ٹیگس

کمنٹس