پاکستان: صوبہ خیبر پختونخوا میں المناک سڑک حادثہ، 40 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i453518-پاکستان_صوبہ_خیبر_پختونخوا_میں_المناک_سڑک_حادثہ_40_افراد_جاں_بحق
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کے کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
(last modified 2026-07-03T08:05:21+00:00 )
Jul ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: صوبہ خیبر پختونخوا میں المناک سڑک حادثہ، 40 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کے کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کو صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے دانا سر میں یہ حادثہ پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیانی علاقے دانا سر میں یہ المناک حادثہ پیش آیا، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، 8 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے معاون شاہد رند نے کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہو گئی ہے، بس حادثے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ شاہد رند نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور متعلقہ محکمے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی میں مصروف ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دریں اثنا صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔