Jan ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکی فوجی افسر نے بھی ایران کی طاقت کا لوہا مان لیا، ایران قابل اور سمجھدار دشمن ہے

امریکی فوج کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو قتل کرنے کی ایران کی توانائی میں اضافہ ہو گیا ہے اور تہران بہت ہی قابل و دانا دشمن ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکی چھاونی عین الاسد پر ایران کے جوابی میزائلی حملے کے بعد امریکی وزارت دفاع علاقے میں اپنے فوجیوں کی حفاظت کے لئے مشرق وسطی میں نئے میزائل ڈیفنس سسٹم اور ساز و سامان بھیجنے پر غور کر رہی ہے۔

المانیٹر کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے سکریٹری ریان مک کارٹی کا کہنا ہے کہ عین الاسد چھاونی پر ایران کے میزائل حملے نے امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے اور ان کو قتل کرنے کی ایران کی توانائی میں اضافہ کر دیا ہے۔  

ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت ہی قابل اور سمجھدار دشمن ہیں، وہ ہم پر حملہ کرنے اور امریکیوں کو قتل کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

امریکی فوج کے اس افسر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کے علاقے میں امریکا کے دفاعی سسٹم کو مضبوط کرنے کا حتمی فیصلہ، امریکی وزیر دفاع مارک اسپر پر ہوگا۔

مک مارٹی نے علاقے میں بھیجے جانے والے امریکی ساز وسامان کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ممکن ہے کہ اس کے تحت پیشرفتہ ائیرڈیفنس سسٹم بھیجے جائيں اور اس مسئلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس