Jan ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • دشمن کے مقابل نرمی کے اظہار سے سیکورٹی حاصل نہیں ہوسکتی: سپاہ پاسداران کے کمانڈر کے مشیر جنرل نقدی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے مشیر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ دشمن کے مقابل نرمی کے اظہار سے سیکورٹی حاصل نہیں ہوسکتی بلکہ دشمن کی جارحیت میں اضافہ ہی ہوگا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے مشیر جنرل محمد رضا نقدی نے ایران کے صوبۂ کرمان کے ایک جنوبی شہر جِیرُفت میں سردار استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مقابل نرمی کے اظہار سے نہ صرف سیکورٹی حاصل نہیں ہوسکتی  بلکہ اس صورت میں دشمن کی جارحیت اور دباؤ میں اضافہ ہی ہوگا۔

 

جنرل محمد رضا نقدی نے کہا کہ سلامتی کے تحفظ کا واحد طریقہ استقامت اور دشمن کو سخت جواب دینا ہے نہ کہ دشمن طاقت کے سامنے نرمی سے کام لینا۔

انہوں نے کہا کہ یمن، لبنان، فلسطین اور دیگر استقامتی تنظیموں نے ثابت کردیا ہے کہ جہاں کہیں استقامت کا مظاہرہ کیا گیا وہاں دشمن نے پسپائی اختیار کی اور جہاں کہیں نرمی اور تاخیر سے کام لیا گیا وہاں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

انہوں نے امریکہ کی 2025 کے قومی سلامتی کی دستاویزات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے ان دستاویزات میں خود اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران مغربی ایشیا میں امریکی اسٹریٹیجی کو سنگین شکست ہوئی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے عراق اور افغانستان میں کئی ہزار ارب ڈالر خرچ کرکے بھی نہ صرف کوئی نتیجہ حاصل نہیں کیا بلکہ اس کے نتیجے میں علاقے کی قوموں میں امریکہ سے نفرت کئی گنا بڑھ گئي اور اسی کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کو علاقے سے فرار ہونا پڑا۔

 

ٹیگس