Feb ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی، تعداد 1488 ہوگئی

گزشتہ سال دسمبر سے منظر عام پر آنے والی اس بیماری سے چین میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 65 ہزار کے قریب ہے۔

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی ہے۔ آج بھی جان لیوا وائرس نے مزید 116 افراد کو زندگی سے محروم کردیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1488ہوگئی۔

قومی صحت کمیشن کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 صوبوں سے 15215 کرونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ معاملوں کی اطلاع ملی ہے جن میں 174 معاملے کافی سنگین ہیں۔

چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس 28 دیگر ملکوں میں بھی کئی افراد کو بیمار کر چکا ہے۔

یہ خطرناک وائرس ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں بھی 3 افراد کی موت کا باعث بن چکا ہے۔

ٹیگس