ٹرمپ کے لئے درد سر بن گیا ہے جورج فلوئڈ کا قتل! ۔ کارٹون
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i367961-ٹرمپ_کے_لئے_درد_سر_بن_گیا_ہے_جورج_فلوئڈ_کا_قتل!_کارٹون
سیاہ فام امریکی شہری جورج فلوئڈ کے بہیمانہ قتل اور پھر اس کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے تعلق سے امریکی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات و اقدامات نے انہیں سخت مشکلات سے روبرو کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے لئے درد سر بن گیا ہے جورج فلوئڈ کا قتل! ۔ کارٹون

سیاہ فام امریکی شہری جورج فلوئڈ کے بہیمانہ قتل اور پھر اس کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے تعلق سے امریکی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات و اقدامات نے انہیں سخت مشکلات سے روبرو کر دیا ہے۔

امریکی سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری جورج فلوئڈ کے بہیمانہ قتل اور پھر اس کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے تعلق سے امریکی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات و اقدامات نے انہیں سخت مشکلات سے روبرو کر دیا ہے۔

امریکہ میں سامنے آنے  والی متعدد سروے رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی محبوبیت میں خاصی گراوٹ آئی ہے اور آئندہ انتخابات میں ان کی جیت اب مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

حد یہ ہے کہ ملک میں نسل پرستی اور تشدد کے خلاف اٹھنے والی لہر اب ایک مضبوط تحریک کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے جس کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے حالات اور زیادہ سخت ہوگئے ہیں۔

ٹرمپ اپنی تمام تر دھمکیوں اور فوج سمیت مختلف سکیورٹی فورسز کو میدان میں اتار دینے کے باوجود مظاہرین کو اپنے موقف سے پیچھے  دھکیل کر ملکی حالات کو قابو میں کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔