امریکی سینیٹ میں ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی قرارداد منظور
Jun ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
امریکی سینیٹ نے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی قرارداد منظور کرتے ہوئے ایران کے ساتھ کسی بھی جنگ کو کانگریس کی منظوری سے مشروط کردیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق منگل کی شام امریکی سینیٹ میں ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے والی قرارداد کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 48 ووٹ ڈالے گئے۔ امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان میں یہ قرارداد پہلے ہی منظور ہوچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قرارداد ميں ڈونلڈ ٹرمپ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جنگ میں شامل مسلح افواج کو واپس بلا لیں۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس قرارداد کی منظوری پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "احمق ڈیموکریٹ اراکین نے ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول کے لئے ووٹ دیا ہے۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس