Sep ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی شیخی، خود کو دیا A+

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے اپنائے گئے طریقہ کار کے لئے خود کو A+ نمبر دیا ہے۔

اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے خود کو A+ نمبر ایسی حالت میں دیا ہے کہ جب اس ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی  پالیسیوں کی تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے، امریکا میں کورونا وبا نے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ قربانیاں لی ہیں وہیں اقتصاد کو بھی برباد کرکے رکھ دیا ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

اس کے علاوہ ٹرمپ کئی دنوں تک اس وائرس کے وجود کا یا اس کے خطرناک ہونے کا بھی انکار کرتے رہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ کورونا کے مقابلے میں ٹرمپ کا صرف ایک ہی کارنامہ ہے اور یہ ہے کہ جب ملک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی تو انہوں نے قومی پرجم کو نیم سرنگوں کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکا میں اب تک کورونا کے 70 لاکھ 4 ہزار کیس سامنے آ چکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

 

 

ٹیگس

کمنٹس