-
دھوپ میں پڑے انڈوں سے چوزے نکل پڑے ۔ ویڈیو
Jun ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۴ایکسپائر ہو چکے ہزاروں انڈوں کو جب ایک میدان میں پھینک دیا گیا تب قدرت نے اپنے تخلیقی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے شدید دھوپ میں پڑے ان انڈوں سے کچھ گھنٹے بعد چوزے نکال دئے۔
-
فضا سے اپنے رات دن دیکھئے ۔ ویڈیو
May ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۷اس ویڈیو میں آپ زمین کی حرکت کا ایک ’’ٹائم لپس(Time Lapse)‘‘ دیکھ سکتے ہیں جس میں شب و روز کی رفت و آمد کو فضا میں معلق ایک روسی سیٹیلائٹ سے فلمایا گیا ہے۔
-
... مگر جانور، جانور کے کام آتا ہے۔ ویڈیو
Apr ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۹آجکل کی بے رحم دنیا میں کہ جب انسان، انسان کے خون کا پیاسا ہو،ایک مسلمان اپنے ہی ہم مسلک کا خون بہانے پر تلا ہو،وہاں پر یہ ویڈیو ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔بہت سے حیوان ہیں جو انسان نما ہیں اور بہت سےانسان ہیں جو حیوان نما ہیں بلکہ قرآن کریم کی زبان میں ان سے بھی بدتر!
-
سمندر کی دنیا ۔ ویڈیو
Apr ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۴Desert seas نامی ڈاکیومینٹری کا ایک خوبصورت حصہ ہے جو ہمیں سمندر کے اندر چھپی ہوئی حسین اور بے نظیر دنیا کی سیر کراتا ہے۔۔ایک ایسی دنیا جو ہر انسان کو صناعی قدرت کے حیرت انگیز کرشموں سے آشنا کرتی ہے۔یہ شاندار ڈاکیومینٹری ڈامینک وسٹن، مارک وھیلر اور سیمون ناش نے مل کر تیار کی ہے۔
-
یہ جنگ نہیں جشن ہے ! ۔ ویڈیو
Apr ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۳ایسٹر نامی ایک جشن دنیائے عیسائیت میں بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ عیسائی حضرات کے بقول یہ جشن ایک طرح سے جناب عیسیٰ علیہ السلام کے زندہ ہونے کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے۔لوگ اسے ہر سال موسم بہار میں مناتے ہیں۔اس ویڈیو میں ایسٹر جشن کے موقع پر یونان میں ہونے والی آتش بازی کو دیکھا جا سکتا ہے جو بظاہر جنگی راکٹ بازی کا منظر پیش کر رہی ہے۔
-
اڑتا ہوا انسان ۔ ویڈیو
Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۶پاناما: چمگادڑ کی شکل کا مخصوص لباس پہن کر جہاز سے چھلانگ لگانے کے بعد ایک پرندے کی طرح اڑتا ہوا انسان۔
-
حیوان بھی جینے کا حق رکھتے ہیں! ۔ تصاویر
Apr ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۴مسٹر ڈریک کمپانا امریکا کی ورجینیا ریاست میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک مرکز میں کام کرتے ہیں۔ان کا اصل کام معذور حیوانات کے لئے مصنوعی پیر بنانا ہے تاکہ وہ چل پھر سکیں۔ ایک قابل قدر کام ہے۔لیکن کاش امریکی حکام بھی انسانوں کو اپنے حیوانات کے برابر احترام دیتے!!!
-
گرج اور چمک ۔ تصاویر
Mar ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۸آمازون کے جنگلوں پر پرواز کرتے ہوئے ایک پائلٹ نے اپنے کیمرے میں کم نظیر تصاویر قید کی ہیں جن میں بجلی کی کڑک اور بادلوں کی گھن گرج کے دلکش مناظر پیش کئے گئے ہیں۔
-
خوبصورت زمین
Mar ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۷کئی سیٹیلاٹس سے لی گئیں زمین کی خوبصورت تصاویر
-
شاید فوجیوں نے پریڈ اِن سے سیکھی ہے! ۔ ویڈیو
Mar ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۷پنگوئن کی حرکات و سکنات اور انکے نظم و ضبط کو دیکھ کر تو ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے اور وہ سبحان اللہ کہے بغیر نہیں رہ پاتا۔