-
تہران میں افغانستان سے متعلق بین الاقوامی اجلاس
Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۸افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کا دوسرا اجلاس تہران میں منعقد ہوا جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ وہاں قیام امن اور ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے طریقوں پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس کی افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے کہا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ملکوں میں امن و استحکام کا دارومدار افغانستان میں امن و استحکام کے قیام پر ہے۔
-
ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقاتیں
Oct ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۹پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، ترکمنستان کے وزیر خارجہ رشید مردوف تہران میں ہونے والے افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے تہران پہنچے ہیں۔ 26 اکتوبر 2021 بروز منگل ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان نے غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کیا، دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی ، اسی طرح منگل کی شام تاجیکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مهرالدین بھی اس اجلاس میں شرکت کے لئے تہران پہنچے۔
-
عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے مہمانوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات(تصاویر)
Oct ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۷اتوار 17 ربیع الاول 1443 ہجری قمری مطابق 24 اکتوبر 2021 عیسویں پیغمبر رحمت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم اور حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت اور ہفتۂ وحدت اسلامی کے موقع پر، اعلی حکام اور بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے ملکی اور غیر ملکی مہمانوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اتحاد کو قرآنی اصول اور فریضہ قرار دیا۔
-
زنجان - ابہر میں موسم خزاں کے خوبصورت مناظر
Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۲زنجان - ابہر میں موسم خزاں کے خوبصورت مناظر
-
تہران میں بیس مہینے بعد نماز جمعہ کا انعقاد
Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۵ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بیس ماہ بعد پہلی بار دارالحکومت تہران کی مرکزی نماز جمعہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت کے بعد مارچ دوہزار انیس میں تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماعات کا انعقاد روک دیا گیا تھا۔ تاہم اب نیشنل کورونا کنٹرول ہیڈ کوارٹر نے ملک گیر ویکسی نیشن مہم کی کامیابی بعد، تہران میں نماز جمعہ کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔
-
صہیونی فوجیوں کاجشن ولادت پیغمبرکی تقریب پرحملہ
Oct ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۷غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مرکز میں واقع باب العامود کے علاقے میں جشن عید میلاد نبی ص کی تقریب پر حملہ کردیا ، غاصب اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں 130 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جبکہ صہیونی فوجیوں نے اپنی اس وحشیانہ کاروائی کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔
-
تہران میں پینتیسویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کا آغاز
Oct ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۹تہران میں پینتیسویں بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے جس کا نعرہ ”اسلامی اتحاد، صلح اور تفرقہ سے پرہیز“ ہے۔ صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز پینتسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، مسلم امہ کے درمیان اتحاد کے لیے، اس کانفرنس کے بانی آیت اللہ تسخیری اور شہید قاسم سلیمانی کی عملی کوششوں کی قدردانی کی۔ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ کوئی اختلاف کی بات اپنی زبان سے نہ کہی جائے اور قلم کی حرمت کا خیال رکھا جائے۔
-
تہران میں جشن آغاز امامت امام زمانہ (عج)
Oct ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۷دارالحکومت تہران کے امام حسین اسکوائر میں عید بیغت کے عنوان سے جشن آغاز امامت صاحب الزمان عج کا انعقاد ہوا۔
-
گرگان میں شیعہ و سنّی علماء کی شرکت کےساتھ سیمینار کا انقعاد
Oct ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۲ایران کے شہر گرگان میں مدرسۂ علمیہ امام خمینی رح میں ہفتہ وحدت کی آمد کی مناسبت سے سیرت نبوی ص کے موضوع پر شیعہ و سنّی علمائے کرام کی شرکت کے ساتھ سیمینار منعقد ہوا جس میں علمائے کرام و دانشوروں نے سیرت نبوی کے موضوع پر تحقیقاتی مقالہ اور تقریریں کیں۔
-
مازندران میں ماہی گیری آغاز
Oct ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۲ایران کے صوبے مازندران میں 53 مختلف پرائیویٹ کمپنیوں کے تقریبا 4200 ماہی گیروں نے 12 اکپوبر سے کیسپیئین سی میں ماہی گیری کا آغاز کردیا ہے کیسپیئین سی میں سالانہ 47 ٹن مچھلیاں شکار کی جاتی ہیں ، اس سمندر میں 15 قسم کی کاٹے والی مچھلیاں موجود ہیں۔