ثقافتی / سماجی
  • صحتمند رہنے کا ایک اہم راز !

    صحتمند رہنے کا ایک اہم راز !

    Apr ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۲:۳۰

    اللہ تعالیٰ نے روح اور جسم کے مابین بڑا گہرا رشتہ قائم کیا ہے۔ اس طرح کہ روح کی تکلیف جسم کی تکلیف کا باعث بن جاتی ہے اور ماہرین صحت اور ڈاکٹروں کے مطابق بہت سی جسمانی بیماریاں روحی تکلیف کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ ہارٹ اٹیک،، برین ہیمبریج، بلڈ پریشر، ڈائیبٹیز، السر یا بدن کے پٹھوں میں درد جیسی بہت سی بیماریوں کا ایک بڑا سبب ذہنی اضطراب اور روحی تکلیف ہوا کرتی ہے۔ اسی حقیقت کے پیش نظر امیر المومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ بدن کی صحت کا راز یہ ہے کہ حسد سے پرہیز کیا جائے۔

  • جشن میلاد امام مہدی (ع) مبارک ہو

    جشن میلاد امام مہدی (ع) مبارک ہو

    Mar ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۰:۳۰

    سحرعالمی نیٹ ورک کی جانب سے ہم اپنے تمام ناظرین ، سامعین اورقارئین کرام کی خدمت میں 15 شعبان ولادت با سعادت فرزند رسول حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف کی مناسبت پرتبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔

  • بدترین شخص کون؟ ۔ پوسٹر

    بدترین شخص کون؟ ۔ پوسٹر

    Mar ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۵:۳۰

    امیر المومنین علی علیہ السلام خود پسندی اور احساس برتری کے شکار انسان کو خبردار کرتے ہوئے فرماتے ہیں: بد ترین شخص وہ ہے جو اپنے کو سب سے بہتر سمجھے! (غرر الحکم ،ح 5701 )

  • علی (ع) خبردار کر رہے ہیں!

    علی (ع) خبردار کر رہے ہیں!

    Mar ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۵:۳۰

    امیرالمومنین حضرت علیہ السلام نے آخر الزماں کی کچھ علامتیں اور نشانیاں بیان فرمائی ہیں۔ ان نشانیوں کو پڑھنے کے بعد اگر اپنے ماحول پر نظر ڈالی جائے تو لرزا دینے والا نتیجہ حاصل ہوتا ہے اور سبھی علامتیں اور نشانیاں اپنے عروج پر دکھائی دیتی ہیں۔

  • شبیہ پیغمبر (س) کا یوم ولادت، ایران میں یوم جوان !

    شبیہ پیغمبر (س) کا یوم ولادت، ایران میں یوم جوان !

    Mar ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۳:۳۰

    ۱۱ شعبان المعظم سنہ ۳۳ ہجری کو فرزند حسین (ع) شبیہ رسول (ص) حضرت علی اکبر سلام اللہ علیہ کا یوم ولادت ہے۔ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے فرزند، حضرت علی اکبر علیہ السلام تاریخی قرائن و شواہد کی بنیاد پر مرسل اعظم حضرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے شکل و شمائل اور رفتار و کردار کے لحاظ سے بہت زیادہ شباہت رکھتے تھے جس کے سبب آپ کو شبیہ پیغمبر کہا جاتا ہے۔۱۱ شعبان المعظم آپ کا یوم ولادت باسعادت ہے جسے ایران میں یوم نوجوان کا عنوان دیا گیا ہے۔

  • گناہ، دل کا قاتل ۔ پوسٹر

    گناہ، دل کا قاتل ۔ پوسٹر

    Mar ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۲:۳۰

    طبیب نفوس، سرکار رسالتمآب حضرت حبیب کبریا صلیّٰ اللہ علیہ والہ و سلم انسان کو گناہ کے مہلک اثرات سے خبردار کرتے ہوئے فرماتے ہیں: پے در پے گناہ سے دل مردہ ہو جاتا ہے۔ (مجموعۂ ورام، ج۲، ص ۱۱۸)

  • کورونا، ثواب اور عقاب ۔ پوسٹر

    کورونا، ثواب اور عقاب ۔ پوسٹر

    Mar ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۰

    ہر وہ عمل جو اس بیماری (کورونا) کو سماج میں پھیلنے سے روکنے کے لئے مددگار ثابت ہو وہ حسنہ اور باعث ثواب ہے،اور اسکے برخلاف ہر وہ عمل جو اسکے مزید پھیلنے کا باعث بنے وہ برائی اور گناہ ہے! (رہبر انقلاب اسلامی/ 3-3-2020)

  • یا امام ضامن! آپ کی پناہ میں ۔ پوسٹر

    یا امام ضامن! آپ کی پناہ میں ۔ پوسٹر

    Mar ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۳:۳۰

    ہر سال نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر مشہد مقدس میں ایرانی عوام کا مرکزی اجتماع ہوتا تھا جسے رہبر انقلاب اسلامی خطاب فرمایا کرتے تھے۔ مگر 21 مارچ 2020 کی طرح اس سال بھی کورونا نامی ’منحوس وبا‘ کی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر یہ ممکن نہ ہوسکا اور مولائے ضامن کی زیارت کی آرزو دل میں لئے کروڑوں پروانے از راہ دور آقا کی خدمت میں نذرانۂ سلام پیش کررہے ہیں۔

  • نوروز کی اہمیت و عظمت رہبر انقلاب اسلامی کی نظر میں !

    نوروز کی اہمیت و عظمت رہبر انقلاب اسلامی کی نظر میں !

    Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۰

    رہبر انقلاب اسلامی نوروز کے سلسلہ میں ایسا تصور پیش کرتے ہیں جو اسلامی و انسانی اقدار سے مالا مال ہے۔