بقائی:عمان اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر منسوخ ہوا ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456446-بقائی_عمان_اجلاس_سعودی_عرب_کی_درخواست_پر_منسوخ_ہوا_ہے
ترجمان وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں جہازرانی کے راستے کے بارے میں سمجھوتے کو آخری شکل دے لی ہے اور اس کے اعلان کے طریقے کے بارے میں ہم  فیصلہ کریں گے
(last modified 2026-09-14T09:06:00+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
  • بقائی:عمان اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر منسوخ ہوا ہے

ترجمان وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں جہازرانی کے راستے کے بارے میں سمجھوتے کو آخری شکل دے لی ہے اور اس کے اعلان کے طریقے کے بارے میں ہم  فیصلہ کریں گے

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر 14ستمبر کو اپنی ہفتے وار پریس کانفرنس میں خارجہ روابط کے تازہ ترین تغیرات، فیصلوں اور وزارت خارجہ کے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔

 انھوں نے خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں جہازرانی کے لئے وجود میں آنے والی بدامنی کے بارے میں کہا کہ امریکا نے جزیرہ ہنگام کے قریب ایک جہاز پر حملہ کیا جس میں ہمارا ایک ہم وطن شہید اور چند زخمی ہوگئے جن میں دو پاکستانی ہیں جو اس بحری جہازپر کام کرتے تھے۔

 ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ  اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ امریکا نے اپنی سرحدوں سے ہزاروں کلومیٹر دور لشکر کشی کی ہے اور جہازرانی کی سلامتی کے تعلق سے تشویش ظاہر کرتا ہے لیکن ہمارے  سرحدی علاقوں میں  ایران بحری جہازوں پر حملے کرتا ہے اور اس طرح آبی گزرگاہوں کی سلامتی کو جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel